ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: گندگی کو الگ کرکے ٹھکانے لگانا لازمی؛ بی بی ایم پی نے جرمانہ دوگنا کردیا: میئر

بنگلورو: گندگی کو الگ کرکے ٹھکانے لگانا لازمی؛ بی بی ایم پی نے جرمانہ دوگنا کردیا: میئر

Sun, 02 Oct 2016 00:54:31    S.O. News Service

بنگلورو۔یکم اکتوبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے نے شہر میں گندگی کی نکاسی کے نظام کو اور سخت کرنے کیلئے گندگی کو علیحدہ کرکے ٹھکانے لگانے کا ضابطہ شہر بھر میں لاگو کیا ہے، اس ضابطہ پر عمل کرنے میں لاپرواہی پر اب جرمانہ دوگنا ادا کرنا پڑے گا۔یہ بات آج شہر کی میئر پدماوتی نے کہی۔ آج ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی یہ ضابطہ لاگو کیا جاچکا ہے کہ گھروں سے ہی گندگی کو الگ کرکے ٹھکانے لگایا جائے، لیکن اس کے باوجود بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں گندگی کو الگ کرکے ٹھکانے لگایا نہیں جارہا ہے۔ اس سلسلے میں بی بی ایم پی نے طے کیا ہے کہ شہر میں گندگی کی نکاسی کے مرحلے میں اسے علیحدہ کرکے ٹھکانے نہ لگانے والوں کے خلاف اب ایف آئی آر درج کئے جائیں گے۔ میئر نے کہاکہ ایف آئی آردرج کرنے کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد بھی شہر میں گندگی کی نکاسی کے نظام میں سدھار نہیں آرہا ہے۔ بی بی ایم پی نے طے کیا ہے کہ آئندہ گندگی کی نکاسی کے مرحلے میں اس کو علیحدہ کرنے کے ضابطہ کو سختی سے لاگو کیاجائے گا۔ اس کیلئے جرمانے کی شرحوں کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ شرحیں آج ہی سے لاگو کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی نے گندگی کو ٹھکانے لگانے اور شہر کی صفائی کے نظام کو موثر طور پر لاگو کرنے کیلئے خاکروبوں کو روزانہ صبح گیارہ بجے مفت ناشتہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی کی نکاسی کے مرحلے میں اسے علیحدہ کرکے ٹھکانے لگانے کے ضابطہ کو لاگو کرنے کیلئے سابق فوجیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ 


Share: